i پاکستان

زرعی ٹیوب ویل کی سولرائیزیشن کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیعتازترین

January 02, 2025

زرعی ٹیوب ویل کی سولرائیزیشن کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔وزیراعلی پنجاب سولرائیزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے، زرعی ٹیوب ویل کی سولیرائیزیشن کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔پنجاب میں8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولیرائیزیشن کیلئے9ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ کاشتکار گھر بیٹھے آن لائن ٹیوب ویل سولررائزیشن کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں،10 کلو واٹ تک5 لاکھ اور 15 کلوواٹ تک ساڑھے7لاکھ روپے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کیلئے سبسڈی دی جائے گی۔ باقی اخراجات پورے کرنے کے ذمہ دار کسان ہوں گے۔دلچسپی رکھنے والے کسان مزید معلومات کے لیے ایگریکلچر ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسانوں سے کیے گئے تمام دعوے پورے کریں گے، ترقی کے سفرمیں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے، زرعی ٹیوب ویلزکی سولرائیزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی