i پاکستان

ڈی آئی خان، شادی کی تقریب میں مبینہ خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئیتازترین

January 24, 2026

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل میں سربراہ امن کمیٹی کے گھر شادی کی تقریب میں مبینہ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7ہو گئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود، وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد عبدلئی، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل ہیں۔زخمیوں میں وارث خان، نور عالم محسود، توحید اللہ، رحمان خان، سہیل خان برکی اور ندید اللہ شامل ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش ہوسکتا ہاے، تاہم، تحقیقات جاری ہیں اور حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود کی شہادت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار میں مکمل سوگ منایا گیا اور عدالتی کارروائی بھی معطل رہی

جس سے سائلین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نے قریشی موڑ دھماکے پر اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن اور فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ دو سری جانب زیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ڈی آئی خان دھماکے پر وزیراعلی سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلی نے سکیورٹی اداروں کو واقعہ کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہاکہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلی نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی