وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور شہر میں ٹریفک اور بنیادی سہولیات کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بتایا کہ سیالکوٹ بس اسٹیشن کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں، جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا مسئلہ کم ہو جائے گا۔ علامہ اقبال لائبریری کو 100 ملین روپے کی لاگت سے جدید شکل دی جا رہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے واساکو شہر کے تمام منصوبوں اور نظام کی تجدید کے لیے 16 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے 2029 تک راوت تک مکمل ہو جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی