i پاکستان

چترال واقعہ تکلیف دہ، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں، طارق فضل چوہدریتازترین

January 24, 2026

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ چترال میں ہلاکتیں انتہائی تکلیف دہ ہیں، ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں طارق فضل چودھری نے اس المناک سانحہ پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل نصیب کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی