وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم وطن واپس آکر بورڈ آف پیس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، یہ تاثر درست نہیں کہ صرف کراچی کما کر دیتا ہے، پورے ملک کا امپورٹ ایکسپورٹ کراچی سے ہوتا ہے اور محصولات بھی وہیں جمع ہوتی ہیں۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ صرف کراچی میں نہیں پورے ملک میں کاروبار ہوتا ہے، امپورٹ ایکسپورٹ ہوتی ہے، اسی طرح کراچی میں تمام بینکوں کے مرکزی دفاتر ہیں مگر بینکوں کی کمائی پورے ملک سے ہوتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ پورے ملک کا پیسہ ہوتا ہے تو ریونیو کی صورت جمع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی قانون پر تجویز وفاق تک پہنچائی ہے، آگے کوئی بات ہوگی تو دیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بیرون ملک سے واپس آکر بورڈ آف پیس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، کابیہ سے منظوری، پارلیمنٹ کو اعتماد میں بعد میں لینا بھی جمہوری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت 8 ممالک نے غزہ میں آگ بجھانے کی کوشش کی اور کسی حد تک کامیاب ہوئی ہے، سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد نہیں کرنا تو پھر کیا کرنا ہے؟ بورڈ آف پیس کے ذریعے مثبت اقدامات ہوں تو اچھی بات ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی