لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں حقائق کے برعکس نااہل کیا گیا، الیکشن کمیشن کو کسی ممبر کو نااہل قرار دینے کا کوئی حق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کے لیے عمران خان نے درخواست کی جس پر فیصلہ نہیں ہوا،جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی درخواست پر فیصلہ کیوں نہیں کررہی،الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دینے شروع کیے جس پر عدالت نے انہیں روکتے ہوئے اپنی باری پر دلائل دینے کا حکم دیا،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید کارروائی یکم جون تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی