وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ تاریخی آرٹ ایگزینیشن، 61ویں وینس بیانالے 2026 میں پاکستانی پیویلین کی ٹیم نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں نجم سیٹھی، پویلین کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی معروف آرٹسٹ فائزہ بٹ، پویلین کی کیوریٹر، بیٹریز کوفینٹس فلیکانو، اور پاکستان پیویلین کمشنر ڈاکٹر یعقوب خان بنگش شریک تھے۔پاکستان پیویلین ٹیم نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ وینس میں رواں برس نمائش میں پاکستان کے روایتی آرٹ، اس کی جمالیات و خوبصورتی کے بارے دنیا بھر سے آئے مہمانوں و سیاحوں کو دکھایا جائے گا جبکہ مئی سے نومبر 2026 تک پاکستانی پویلین کے تحت متعدد ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا
جو پاکستانی تقافت اور فن کے مختلف پہلوں کے بارے دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو آگہی دیں گے۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ 1895 میں شروع ہونے والی، وینس بینالے دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی آرٹ نمائش ہے جو اپنے تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کے لحاظ سے منفرد ہے۔وزیرِ اعظم نے ٹیم کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی تاریخ و ثقافت کی خوبصورتی اور اس میں تنوع اور شمولیت کے عناصر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔مزید برآں وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستانی پویلین کے افتتاح کی بھی دعوت دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی