i پاکستان

جامشورو،خونخوار جنگلی گیدڑ گھر میں گھس گیا، ننھی بچی کا چہرہ بھنبھوڑ دیا، والدین زخمیتازترین

February 02, 2026

سندھ کے علاقے جامشورو میں جنگلی گیدڑ نے 15 ماہ کی بچی اور اس کے والدین پر حملہ کردیا، ننھی بچی کے چہرے پر کئی زخم آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوری آباد کے قریب ایک گائوں میں جنگلی گیدڑ نے گھر میں گھس کر مکینوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15ماہ کی بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ نوری آباد کے کوہستانی علاقے جوکھیا موڑ کیقریب گاں میں پیش آیا، زخمیوں میں 15ماہ کی بچی، خاتون اور اس کا شوہر شامل ہے جنہیں طبی امداد کیلیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جنگلی گیدڑ نے معصوم بچی کو چہرے پر کاٹ کر بری طرح زخمی کر دیا، اہل خانہ کے شور مچانے پر جنگی گیدڑ گھر سے بھاگ گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو پیر غلام حسین نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ تینوں متاثرہ افراد کو ڈاگ بائٹ ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی