i پاکستان

بسنت، موچی گیٹ اندرون لاہور میں قدیم حویلی کی چھت کاریٹ 1 کروڑلگ گیاتازترین

February 02, 2026

لاہور کے تاریخی علاقے موچی گیٹ، اندرون لاہور میں بسنت میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں ایک قدیم حویلی کی چھت کا کرایہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔دو سو سالہ قدیم حویلی کے مالکان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بسنت دیکھنے کیلئے حویلی کی چھت کے عوض ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی، تاہم اہلِ خانہ نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔حویلی کے مالک ندیم ڈارکاکہنا تھا کہ اس تاریخی حویلی پرماضی میں روایتی بسنت منائی جاتی رہی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اورسابق وزیراعلی حمزہ شہباز بھی یہاں بسنت منا چکے ہیں۔حویلی کے مالک کا کہنا ہے کہ اہلخانہ چاہتے ہیں وہ خوداپنی چھت پربسنت منائیں،اپنی نئی نسل کوبسنت دکھاناچاہتے ہیں،1کروڑ روپے کی آفرقبول نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی