i پاکستان

لاہور، ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا،شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو باہر نکالاتازترین

February 02, 2026

لاہورمیں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا ،شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو باہر نکالا ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بخیریت باہر نکال لیا۔بچے کے مین ہول میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں بی ایم سی اسٹاپ کے قریب ایک بچہ چلتے چلتے کھلے مین ہول میں جاگرا۔وہاں موجود شہریوں نے یہ منظر دیکھتے ہی اس کی جانب دوڑ لگا دی اور اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے باہر نکالا۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ ٹائو ن کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے کھلے مین ہولز جان لیوا بن گئے، پنجاب کے اعلی حکام واقعے کا فوری نوٹس لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی