سندھ ہائیکورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے معاملے پر انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ کراچی کے چڑیا گھر میں گزشتہ ماہ ہتھی نور جہاں کئی روز بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار عمران عزیز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی، جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتھنی کی موت کی ذمہ دار چڑیا گھر انتظامیہ ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ چڑیا گھر کے باقی جانوروں کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی