i پاکستان

تما م تر کوششوں کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، رحیم یار خان آلودہ ترین شہر،پنجاب میں اسکولز کی چھٹیاں بڑھا دی گئیںتازترین

November 16, 2024

حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود پنجاب اسموگ کی لپیٹ میں ہے ، لاہور پاکستان سمیت دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں سرفہرست ہے، رحیم یار خان آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا، لاہور میں ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 790 ہے ،جبکہ خیبر پختونخوا کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقے بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں،پنجاب اسکولز کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں سب سے آلودہ شہر رحیم یار خان رہا جہاں 822 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے، اسی طرح لودھراں میں 722 جبکہ فیصل آباد میں 605 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔ پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولز کی چھٹیاں 24 نومبر تک بڑھا دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مری کیسوا تمام اضلاع میں نجی وسرکاری اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب موٹر ویز اور شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، موٹر ویایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم4 ملتان سے عبد الحکیم تک، موٹرویایم 5 ملتان سیظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی شدید دھند اور اسموگ کے باعث بندکر دی گئی ہے۔ دریں اثناء علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ 200 میٹر پر پہنچ گئی، حد نگاہ کم ہونے کے باعث لاہور آنیوالی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 401 حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے لینڈ نہ ہو سکی، لاہور کی حدود میں 10 منٹ سے زائد چکر لگانے کے بعد پرواز کا رخ واپس موڑ دیا گیا، جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 738 رات 12 بجے کی بجائے تقریبا 10 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی ۔نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 822 شام ساڑھے سات جبکہ نجی ایئرلائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 417 شام چھ بجے تک تاخیر کا شکار رہی ۔اسی طرح غیر ملکی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 734 ساڑھے 10 کے بجائے ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہورپہنچی جبکہ نجی ایئرلائن کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 501منسوخ کر دی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی