i پاکستان

تحریک انصاف ایک ٹولہ ہے جو سازش کر رہا ہے عمران خان پہلے سب کو ڈاکو اور ڈکیت کہتا تھا اب جیل میں سزا بھگت رہا ہےتازترین

January 17, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک ٹولہ ہے جو سازش کر رہا ہے عمران خان پہلے سب کو ڈاکو اور ڈکیت کہتا تھا اب جیل میں سزا بھگت رہا ہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تباہی کی وجہ ان کا دہرامعیار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔آج وہ سب سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے چھوڑ دیں باقی مجھے کچھ نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے اندر ایک سازشی ٹولہ ہے جو ملکی مفاد کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی