تحریک آزادی کے عظیم رہنما،بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا152واں یوم پیدائش 18جنوری کو منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مقررین خطاب کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان18جنوری 1873ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور میںروزنامہ زمیندار کے ادارت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا۔مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول ۖ تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے ان کے شاعرانہ مجموعوں میں چمنستان،نگارستان اور بہارستان قابل ذکر ہیںیہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مولانا ظفر علی خان قیام پاکستان کے بعد مولانا ظفر علی خان شعلہ نواخطیب بھی تھے وہ 27نومبر 1956ء کو انتقال کر گئے تھے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی