i پاکستان

ذاتی نہیں بلکہ ملکی مفاد عزیزہے، ریاست بچانے کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں، صدر استحکام پاکستان پارٹیتازترین

July 14, 2023

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ذاتی نہیں بلکہ ملکی مفاد عزیزہے، ریاست بچانے کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کیا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوانوں پرفتنے اور سازش کی سیاست کھل کر آشکار ہوچکی، گمراہ کن پراپیگنڈااداروں اور ملکی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کا سیاست اور قومی معاملات میں ہمیشہ کلیدی کرداررہاہے،عوام بالخصوص یوتھ پرفتنے اورسازش کی سیاست کھل کرآشکارہوچکی ہے۔ ریاست اور اداروں پر دہشتگردی اورحملے کسی صورت قابل برداشت نہیں،صدرآئی پی پی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیز کو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، مسائل کا انبارلگا ہوا ہے،اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے۔ انصاف لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر عبدالمناف خان عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیااس موقع پر لائرز فورم کے رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلیے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی