i پاکستان

طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (سائوتھ) تربت کا دورہتازترین

January 20, 2025

ڈیلٹا پرائیویٹ اسکول تربت کی طالبات اور اساتذہ نے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (سائوتھ) تربت کا دورہ کیا۔دورے کے دوران طالبات اوراساتذہ نے یادگارِشہدا پرحاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی،اورفاتحہ خوانی کی،افسران اور جوانوں سے ملاقات کیموقع پرطالبات اوراساتذہ نے فورسزکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،طالبات اور اساتذہ نے ایف سی کی خدمات کو سراہا اور اس دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔طالبات نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے ساتھ یہ دن گزارنا ان کے لیے ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی