i پاکستان

سرگودھا،زمیندار نے محنت کش کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیںتازترین

January 07, 2025

سرگودھا میں بااثر زمیندار نے محنت کش پر جھوٹا الزام عائد کرکے اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا کے چک نمبر 34جنوبی میں بااثر زمیندار کی جانب سے محنت کش پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق علاقے کے بااثر زمیندار نے محنت کش پر جھوٹے الزامات عائد کرکے اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ظالم زمیندار نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ محنت کش کا منہ کالا کرکے پورے گاں کا چکر لگوایا، اس موقع پر بچے اس محنت کشکی ویڈیو بناتے رہے۔بعد ازاں بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ باقاعدہ کارروائی کا آغا زکردیا۔سرگودھا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں 10 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے 8 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی