i پاکستان

سرگودھا ، کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمیتازترین

January 09, 2025

سرگودھا میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے گاڑی میں موجود 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چار افراد عدالت سے واپس آ رہے تھے، قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی