i پاکستان

سردی کا راج برقرار،لاہور میں شدید دھند، دو موٹر ویز بند کردی گئیںتازترین

December 19, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کا راج برقرارہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر آ گیا ۔لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری ٹریفک کیلیے مکمل بند کردی گئیں، فیصلہ عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچا ئوکے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق موٹر ویایم3 کو بھی لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفرکرنے کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10سے شام6بجے تک سفر کرنے کے بہترین اوقات ہیں۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 255 ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی