i پاکستان

سپریم کورٹ میں زیر التوا ء مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہتازترین

July 05, 2023

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 ہوگئی،30 جون تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔عدالت عظمی میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 774 ہوگئی۔ رپورٹ کیمطابق زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 804 تک پہنچ گئی،عدالت عظمی میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 991 ہے،نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 483 ہے۔ اس کے علاوہ زیرالتوا فوجداری اپیلیں 1084 اورآئینی درخواستیں 161 ہیں،عدالت عظمی میں 25 ازخود نوٹس اور ایک ریفرنس بھی زیر التواء ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی