i پاکستان

سپریم کورٹ ، 6 ماہ کی بیٹی اور سسر کے قتل کے ملزم کی عبوری ضمانت منظورتازترین

December 27, 2024

سپریم کورٹ نے 6 ماہ کی بیٹی اور سسر کے قتل کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دہرے قتل کے ملزم کی ضمانت کے کیس کی سماعت چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے ملزم اسکندر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم کی والدہ ارم ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ ملزم اسکندر پر 6ماہ کی بیٹی اور سسر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کی ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی