i پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کو یوم شہادت پر خراج عقیدتتازترین

December 06, 2024

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کو ان کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 1971 کی جنگ میں دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ان کی بہادری اور شجاعت پر نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر) کے 53ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتی ہے،شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ،شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر اور جری سپوتوں پر فخر ہے،پاک افواج کی مادر وطن کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے میجر شبیر شریف شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی