i پاکستان

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمعتازترین

July 05, 2023

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوگئی ۔ سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ نے جمع کرائی، سکریٹری اسمبلی نے تمام اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا ۔ گزشتہ روزچیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیدیا تھا۔ گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔جسٹس عنایت الرحمان کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔ وزیراعلی گلگت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف کورٹ کے چیف جسٹس نے تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلی جی بی خالد خورشید کو نااہل قرار دید یا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی