i پاکستان

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرتازترین

December 06, 2024

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات دینے کے الزام میں مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزمان میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد، بابر عظم شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاونٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 ملزمان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی