i پاکستان

سوشل میڈیا پر دوستی، بھارتی نوجوان لڑکی سے ملنے سرحد پار کرکے پاکستان آگیاتازترین

January 01, 2025

بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی سے ہونے والی محبت میں گرفتار ہوکر اس سے ملنے سرحد پار کرکے پاکستان آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ بادل بابو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا جسے پاکستانی حکام گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام لڑکے کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم لڑکے کا کہنا ہے کہ اسے ایک پاکستانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی کے بعد محبت ہوئی اور وہ اسی لڑکی سے ملنے آیا ہے۔ سال 2023 میں سیماحیدر نامی خاتون پب جی گیم پر لڑکے سے دوستی کے بعد 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔سال 2023 میں ہی 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جس کے بعد اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی تھی۔گزشتہ سال ہی ایک بھارتی لڑکی انجو نے فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آکر دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی