وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی شروع کرنے کیلئے بانی کے حکم کا انتظار ہے ، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی،میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی شروع کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے، بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔ ان کے احکامات آئیں گے پھر اس پرعمل ہوگا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے خیبرپختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی