مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شائستہ جدون نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی محب وطن ہیں وہ پاکستان میں اپنے ماں باپ اور بچوں سے دھوکہ نہیں کر سکتے،سول نافرمانی کی کال مکمل طور پر فلاپ ہوگی۔حکومت حکومت کو سول نافرمانی کی تحریک کا نعرہ لگا کر بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف شروع دن سے ہی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال پورا ہونے کو ہے۔ہم اپنی آئینی مدت پانچ سال پوری کریں گے۔26ویں ائینی ترمیم نے ہمیں یہ حق دیا ہے کہ ہم پانچ سالہ مدت پوری کریں کیونکہ اتحادی جماعتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سول نافرمانی کی تحریک پر لوگوں کو ورغلا رہا ہے اورسیز پاکستانی سب سے زیادہ باشعور قوم ہے،انہوں نے سوال کرنے کے انداز میں کہا کہ کیا اورسیز پاکستانی محب وطن نہیں ہے؟وہ اپنے بچوں اور بوڑھے والدین کے لیے پیسہ نہیں بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال میں اہم کردار ہے۔وہ پاکستان کو ایک بڑھتا اور ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم ہوگا تو اوورسیز پاکستانی بھی مطمئن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں لا کر لوگوں کو بٹھایا گیا۔جب انہیں تنہا چھوڑ کر علی امین گنڈا پور اور بشر ی بی بی جا رہی تھی تو لوگوں نے ان کی گاڑیوں پر پتھرا ئواور فائرنگ کیا۔کیونکہ علی امین گنڈا پور ہمیشہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرتا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی