i پاکستان

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشافتازترین

December 10, 2024

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے نام پر چودہ لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق پنجاب کی خاتون صوبائی وزیر کے نام پر لوگوں سے بھاری رقم لینے کا انکشاف ہوا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے نام پر چودہ لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔پولیس نے صوبائی وزیر کے پی ایس او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ذکااللہ کی درخواست پرتھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے بتایا ملزم برہان آصف نے وزیر اطلاعات کا نام استعمال کرکیلوگوں سے رقم بٹوری، ملزم نے ندیم اکبرنامی شہری سے پینتیس لاکھ کا فراڈ کیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے چودہ لاکھ روپے وزیراطلاعات کے نام پرلیے، برہان آصف نے وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی