i پاکستان

سوات،بحرین بازار دوبارہ زیر آب، سیاح پھنس گئےتازترین

May 23, 2023

سوات کی وادی بحرین میں برف پگھلتے ہی دریائے سوات کے بہاومیں اضافہ ہوگیا، دریا کا پانی بازار میں داخل ہونے کے بعد کالام روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بند ہوگیا۔ سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سوات کا بہاوبڑھ گیا۔ سیلاب کے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی بحرین بازارکو محفوظ نہ بنانے پر پانی بازارمیں داخل ہوگیا۔ کالام روڈ کی بندش کے باعث دونوں طرف لوگ پھنس گئے، سیاح بھی پھنس گئے جنہیں منی ٹرک کے ذریعے گاڑیاں نکالنے لگے۔ مقامی افراد کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں آنے والے سیلاب کے نو ماہ ہونے کے باوجود بحرین بازار سے لامبٹ تک کی سڑک کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث دریائے سوات کا پانی ایک بار پھر بحرین بازار میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تمام دکانیں بند ہوگئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی