i پاکستان

سوات ، گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحقتازترین

January 21, 2025

سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتائی اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت شبیر کی اہلیہ، ایک بیٹا عبدالرحمن اور بیٹی مروا کے نام سے ہوئی، جو تینوں چھت گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ ضلع سوات میں مٹہ کے علاقے بالاسور میں پیش آیا تھا، جس میں ملبے تلے دب کر پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی