خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 206کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے تاحال کسی کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی