i پاکستان

صوابی، گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،بچی زخمیتازترین

December 07, 2024

صوابی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت3افراد جاںبحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ڈھیرو لار گدون میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں فائرنگ سے ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی