i پاکستان

سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری،سیکیورٹی اداروں کے اہلکار دوران ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گےتازترین

December 03, 2024

سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی تاہم سیکیورٹی اداروں کے اہلکار دوران ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔تفصیل کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ محمد اقبال میمن نے 3 ماہ تک اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی کمپنیز کے ملازم ڈیوٹی ٹائم پر اسلحہ اٹھا سکتے ہیں، سرعام اسلحہ کی نمائش کے ذریعے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے والوں پر مقدمات درج ہوں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی