سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں کو نئی مشکل کا سامنا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مختلف یونین کمیٹیوں میں خواجہ سراوں کی مخصوص نشستوں پرامیدوار نہیں مل رہے، سانگھڑ کی متعدد ٹاون کمیٹیز میں خواجہ سرا امیدوارموجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق سانگھڑ کی متعدد ٹاون کمیٹیز میں خواجہ سرا امیدوارموجود نہیں، سندھ میں 143 ٹاون کمیٹیز ہیں، ہرٹاون کمیٹی میں خواجہ سراوں کیلیے ایک نشست مختص ہے تاہم 10 سے 12 ٹاون کمیٹیز میں خواجہ سرا کی نشست پر امیدوار کی تلاش میں سیاسی جماعتوں کو مشکل کا سامنا ہے۔ بلدیاتی کونسلز کی اکثریتی مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی کو ملیں گی۔ واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سراوں کے لیے ایک فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ کراچی کے 25 ٹاونز کی ہر بلدیاتی کونسل میں ایک فیصد مخصوص نشستیں کواجہ سراوں کے لیے رکھی کی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی