سموگ کی شدت میں کمی آگئی، صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا۔باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 242 ریکارڈ کی گئی، لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 366 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 294 رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی