سموگ کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران بچوں کی آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی آن لائن کلاسز کا اجرا نہ ہو سکا۔سکولوں میں آن لائن کلاسز کے لیے انفراسٹرکچر ہی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہیم، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعلان کیا مگر سہولیات نہ دیں، سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت زیادہ تر پرنسپل رومز تک محدود ہے۔اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2010 کے بعد کمپیوٹر لیبز کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کمپیوٹر لیبز اس قابل نہیں کے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے، طلبہ کو واٹس ایپ کے ذریعے سے سبق شئیر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ چھٹیوں کے باعث زیادہ تعلیمی حرج نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کا ہو رہا ہے، شہر میں انٹرنیٹ سگنلز ویک ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی