ایک ایم پیشرفت کامیابی کے طور پر، 880 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیم سائٹ کے بند کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر پراجیکٹ سائٹ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پشتہ ایک دیوار ہے جس کا مقصد پانی کو روکنا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 2 بلین ڈالر کے منصوبے پر صوبہ کے پی کے ضلع مانسہرہ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ چین کی گیزوبا گروپ کمپنی ایک خود مختار پاور پروڈیوسر کے طور پر ایس کے ہائیڈرو لمیٹڈ کے ذریعے اس منصوبے کو سپانسر کر رہی ہے اور اس پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ کام کے شیڈول کے مطابق، ڈیم اگست میں پانی کو روکنا شروع کر دے گا۔ فی الحال باقی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ اس سنگ میل کو شیڈول سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔گوادر پرو کے مطابق ہیڈ ریس ٹنل کی کنکریٹ لائننگ اور پین اسٹاک ٹنل کی اسٹیل لائننگ کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق ایک بار جب یہ مکمل ہو جائیں گے، ذخائر کا کام مکمل ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی