ڈسکہ میں زاراکو بے دردی سیقتل کرنے والے چاروں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعلاقہ مجسٹریٹ پونم کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے چاروں ملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے موترہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔عدالت نے ملزمان کو 22نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا،پولیس نے مجسٹریٹ سے10روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔گذشتہ روز زہرہ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قاتل ساس کی دوسری بیٹی، اسکے بیٹے سمیت مزید چار رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا۔گرفتارملزمان نے چند روز قبل زارا کو بیدردی سے قتل کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی