i پاکستان

سجاول، ہوائی فائرنگ سے دولہے کی ماں جاں بحق، شادیانے ماتم میں تبدیلتازترین

December 10, 2024

سجاول کے علاقے میرپور بٹھورو میں بارات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دولہے والدہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہے کی ماں کو گولی لگی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئی، دولہے کی والدہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائیگی۔ اس سے قبل ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے مقامی فنکارہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی