i پاکستان

سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے آئی پی پیز کو 142ارب روپے تقسیم کر دیئےتازترین

July 05, 2023

توانائی کے شعبے کی پیشرفت میں سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے آئی پی پیز کو 142ارب روپے تقسیم کر دیئے۔بدھ کے روز آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق توانائی کے شعبے میں پیشرفت سامنے آئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے آئی پی پیز کو 142ارب روپے تقسیم کر دیئے،گزشتہ مالی سال 11ماہ کے دوران گردشی قرضوں کے حجم میں 394ارب روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال 11ماہ میں توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 2کھرب 646ارب روپے ہوگیا،394ارب روپے میں ڈسکوز کے 249ارب روپے کے نقصانات شامل ہیں،171ارب روپے کے سہ ماہی ٹیرف اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہیں،حبکو، ذیلی ادارے، کیپکو، این پی ایل، ایل پی ایل اور دیگر رجسٹرڈ ادارے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی