i پاکستان

سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانی بنیادوں پر 47.29فیصد اضافہتازترین

December 11, 2024

سیمنٹ کی قومی برآمدات میں اکتوبر 2024 کے دوران 47.29فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 10.9 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اکتوبر 2023 میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 7.4 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں اکتوبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 47 فیصد سے زیادہ کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی