i پاکستان

سیاچن میں شہید سپاہی عبدالغفار کی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں تدفینتازترین

December 18, 2024

سیاچن گلیشیئر میں وطن عزیز کے دفاع کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی عبدالغفار کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں بیل گنج میں ادا کر دی گئی۔شہید کا تعلق پاکپتن کے نواحی علاقے بیل گنج سے تھا، جہاں مقامی افراد نے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔شہید عبدالغفار نے سیاچن گلیشیئر میں اپنی ڈیوٹی کے دوران دشمن کی کارروائیوں سے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کی شہادت نے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے علاقے کے لوگوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ نماز جنازہ کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی دی۔شہید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے وطن کے دفاع میں اپنی جان دی، جس پر انہیں بے پناہ فخر ہے۔ شہید عبدالغفار کی تدفین بھی فوجی اعزازات کے ساتھ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں علاقے کے افراد اور فوجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعائیں کیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی