شکارپور کی ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد سے قیدی جاں بحق ہو گیا۔جیل ذرائع کے مطابق جاں بحق قیدی کی شناخت واحد بخش چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق شکارپور ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ قیدی کی موت کی وجوہات بتانے سے گریز کر رہی ہے تاہم قیدی کی ہلاکت مبینہ طور پر جیل میں تشدد سے ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے قیدی کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے سرد خانے منتقل کر دی ہے اور سرد خانے کے باہر بھی نفری تعینات کر دی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی