شکار پور میں بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میں بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیل کے مطابق شکار پور کے نواحی گائوں سیف الدین شر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی شدہ بہن بشیرا خاتون کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی