پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے محرم الحرام کے آغاز پر عوام سے امن، رواداری اور احترام کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی پی شیری رحمان نے کہا محرم الحرام کے آغاز پر سب مل کر پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا پرچار کریں، یہ مہینہ مسلمانوں کیلئے گہری اہمیت رکھتا ہے، ضروری ہے کہ ہم اس مہینے میں ایک دوسرے کیلئے افہام و تفہیم، ہمدردی اور احترام کے جذبے کو قائم رکھیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن اور رواداری کو فروغ دے کر ہم ایک مضبوط اور متحد پاکستان بنا سکتے ہیں، خدا کرے کہ یہ محرم ہمیں پورے پاکستان میں امن، رواداری اور ہم آہنگی پھیلانے کی ترغیب دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی