i پاکستان

صدر زرداری کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہداء کے مزار پر حاضریتازترین

December 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں مزار پر حاضری دی ۔ صدر مملکت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید اور دیگر شہدا کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات، ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ قران پاک کی تلاوت کی اور بھٹو خاندان کے شہدا کے لیے ایصال ثواب کی دعا کی ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی