پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 294 پوائنٹس کا اضافہ ہو اہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 99 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 34 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 39 ہزار 241 روپے مالیت کے 51 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار 473 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان روپے کی قدر میں بھی استحکام آرہا ہے ، انٹر بینک میں پیر کو بھی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر 277.76 پیسے سے کم ہو کر 277.70 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی