شہر کے مختلف علاقوں میں سیلیکون تھمبز کے ذریعے انگوٹھے کے نشان لے کر فراڈ کرنے والے ایسے گروہ سرگرم ہیں جو لوگوں کو مفت موبائل سمز یا دیگر لالچ دیکر دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان سرکل نے گزشتہ روز آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالغفار نے اس قسم کے دھوکہ باز عناصر سے محفوظ رہنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم میں ملوث کسی بھی ملزم کو پہلی چیز جو درکار ہوتی ہے وہ موبائل فون کی سم ہے، جسے وہ کسی بھی طرح حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی