پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کا110واں یوم پیدائش 20جنوری کو منایا جائے گا۔20جنوری 1915ء کو کے پی کے صوبہ کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے انہوں نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین واپڈا،سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے چکے ہیں۔قصر صدارت سے رخصتی کے بعد انہوں نے باقی زندگی گوشہ گمنامی میں گزاری اور آخر کار 27اکتوبر 2006ء اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے-
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی