سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے نگران سیٹ اپ کو مسترد کر دیا۔اپنے بیان میں سابق وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی موجودگی میں انتخابات کرائے، جون سے پہلے انتخابات وقت کی ضرورت ہے، نگران سیٹ اپ کی وجہ سے 6 ماہ ضائع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے مطالبہ پیش کر دیا ہے۔حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے دیگر پارٹیوں سے مشاورت کرنے کو کہا ہے، وزیراعظم کا دورہ کامیاب رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی